ایم کیو ایم رہنماؤں عامر خان اورفیصل سبزواری کاالیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ایم کیو ایم رہنماؤں عامر خان اورفیصل سبزواری کاالیکشن نہ لڑنے کا اعلان
ایم کیو ایم رہنماؤں عامر خان اورفیصل سبزواری کاالیکشن نہ لڑنے کا اعلان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم رہنماؤں عامر خان اورفیصل سبزواری نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ۔دونوں رہنماؤں کے مطابق ان کا فوکس انتخابی مہم پر ہے اور وہ تنظیم کو دوبارہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں عامر خان اورفیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ تنظیم کواس وقت ہماری زیادہ ضرورت ہے لہذا ہم الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فوکس انتخابی مہم پر ہے اور ہمیں ابھی تنظیم کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی