آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں اپنے ملک کے کردار ادا کرنے کی خواہشات کا اظہار کی۔

مزید : قومی