پرویزمشرف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،وہ کس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے ؟بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

پرویزمشرف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،وہ کس حلقے سے الیکشن میں حصہ ...
پرویزمشرف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،وہ کس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے ؟بڑے بڑوں کی نیندیں اڑ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشریف نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیاری پکڑ لی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن سے پہلے پاکستان آجائیں گے تاہم ابھی کچھ معاملات الجھے ہوئے ہیں ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف نے کراچی کے حلقہ این اے 247سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادئیے ہیں ۔پر ویزمشرف کے کاغذات نامزدگی پیر زبیر احمد نے جمع کرائے ۔واضح رہے کہ کراچی میں این اے 247کی کافی اہمیت حاصل ہو گئی ہے کیونکہ یہاں سے مختلف جماعتوں کے اہم رہنما حصہ لے رہے ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار ،پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال اور تحریک انصاف کے عارف علوی بھی اسی حلقے سے انتخابات میںحصہ لے رہے ہیں ۔

مزید : قومی