خواب میں جو کوئی بھی یہ حرکت کرے گا اسکی ترقی تنزلی میں بدل جائے گی ،مگر کیسے؟آپ بھی جانئے 

خواب میں جو کوئی بھی یہ حرکت کرے گا اسکی ترقی تنزلی میں بدل جائے گی ،مگر ...
خواب میں جو کوئی بھی یہ حرکت کرے گا اسکی ترقی تنزلی میں بدل جائے گی ،مگر کیسے؟آپ بھی جانئے 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ)میں کئی سال سے مسقط میں ہوں ۔ایک کمپنی میں کپمیوٹرآپریٹر ہوں ۔ چند ماہ پہلے میری ایک سرجری بھی ہوئی ہے ۔میں نے اب کچھ دن پہلے ایک خواب دیکھاہے کہ میں سیڑھیاں چڑھ رہا ہوں اور میرے ہاتھ میں بندوق ہے۔میں جب کچھ اوپر جاتا ہوں تو مجھے ایک چھوٹا سانپ دکھائی دیتا ہے۔لیکن دیکھتے ہی دیکھتے سانپ میری بندوق جتنا بڑا ہوجاتا ہے ۔یہ دیکھ کر میں نیچے آجاتا ہوں (سید اسد۔مسقط) 

تعبیر۔اس خواب میں آپ کی جاب سے متعلق کچھ خدشات نظر آتے ہیں۔آپ فی الحال بڑے مطمئن ہوکر ترقی کریں گے اور سجھ رہے ہوں گے کہ آپ کو کسی قسم کی پریشانی یا خطرہ نہیں ہے لیکن ترقی کے بعد اچانک آپ کے خفیہ دشمن سامنے آجائیں گے جس سے ترقی میں تنزلی کا خدشہ لاحق ہوگا ۔

اس خواب کا ایک پہلو یہ بھی ہوسکتا ہے ۔ آپ نے جس مرض کی سرجری کرائی ہے ،اسکا بعدمیں بھی دھیان رکھیں تاکہ بیماری دوبارہ نہ ہو۔اپنے ٹیسٹ کرائیں۔اس خواب کے برے انجام اور اثرات سے بچنے کے لئے آپ اپنا روحانی حصار کیا کریں ۔روزانہ باوضو رہنا شروع کردیں اور تیسرا کلمہ بکثرت پڑھا کریں ۔اللہ آپ کی حفاظت فرمائے ۔ 

( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں