رمضان المبارک میں کابل میں خود کش حملہ ،12افراد شہید

رمضان المبارک میں کابل میں خود کش حملہ ،12افراد شہید
رمضان المبارک میں کابل میں خود کش حملہ ،12افراد شہید

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )رمضان المبار ک میں افغان دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 31 زخمی ہوگئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ افغانستان کی وزارت دیہی ترقی کی عمارت کے مرکزی دروازے پر ہوا ہے۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق حملہ دن کے ایک بجے اس وقت ہوا جب عمارت میں کام کرنے والا عملہ باہر نکل رہا تھا، ابھی تک خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

مزید : بین الاقوامی