اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اجتماعی افطار پارٹیاں 

اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اجتماعی افطار پارٹیاں 
اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اجتماعی افطار پارٹیاں 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اٹلی(اسد نواز سے)اٹلی کے دو بڑے شہروں بلونیااور بریشیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے افطار پارٹیوں کے پروگرام جاری ہیں ۔ان اجتماعی افطار پارٹیوں میں پاکستانی۔مراکش۔بنگلہ دیش اور دوسری کمیونٹیز بھی بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔جس سے مسلمانوں کو باھم ایک دوسرے سے رابطے کا موقع ملتا ہے۔یہ سلسلہ جورمضان المبارک شروع ہوتے ہی جاری ہوتا ہے ، آخر رمضان المبارک تک جاری رہتا ہے۔اس حوالہ سے ایک بڑی افطار پارٹی میں کمیونٹی ویلفئیر آفیسر قونصلیٹ آف پاکستان میلان ڈاکٹر صلابت نے شرکت کی اور ماہ رمضان کے تقدس پر روشنی ڈالی ۔افطار پارٹی میں چوہدری الیاس چوہان چیئرمین آل اٹالیہ پریس کلب اٹلی،چوہدری آصف رضا جنرل سیکریٹری پاک فیڈریش اٹلی،میاں شبیر احمد میلان،محمد فیاض احمد عطاری،چوہدری تنویراحمد بریشیا نے خطاب کیا۔جبکہ چوہدری رزاق چھنی،چوہدری کبیر حسین سینتھل،عمر محمد،محمد شفیق اور علی منشا مینجنگ ڈائریکٹرز عائشہ حلال مارکیٹ بلونیا،چوہدری عرفان گجر, مہر شفیق ،چوہدری الیاس ڈھلیان،چوہدری دلشاد مون چیئرمین مسلم لیگ ن اٹلی،میاں شبیر احمدچیئرمین پاکستان فری ھینڈ فورم اٹلی نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی ۔

مزید : بین الاقوامی