عامر لیاقت کو لائیو پروگرام میں موبائل پر کال آ گئی، پہلے انہوں نے نظرانداز کیا لیکن دوبارہ آئی تو فون اٹھا کر ایسی بات کہہ دی کہ پروگرام میں شریک علماءکرام کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

عامر لیاقت کو لائیو پروگرام میں موبائل پر کال آ گئی، پہلے انہوں نے نظرانداز ...
عامر لیاقت کو لائیو پروگرام میں موبائل پر کال آ گئی، پہلے انہوں نے نظرانداز کیا لیکن دوبارہ آئی تو فون اٹھا کر ایسی بات کہہ دی کہ پروگرام میں شریک علماءکرام کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت بول ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ایک رات کی بکنگ کے کتنے پیسے ہیں۔۔۔؟“ صوفیہ حیات سے رمضان المبارک میں ہی یہ سوال پوچھ لیا گیا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئیں، ایسا جواب دیدیا کہ دن میں تارے دکھا دئیے، گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے 
ٹی وی پر کیمرے کے سامنے کام کرنے والے افراد سے تعلق رکھنے والوں کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس دن اور کتنے بجے پروگرام کرتے ہیں اور رابطہ کرتے ہوئے اس بات کو مدنظر رکھتے ہیں لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت کے کسی جاننے والے نے انہیں لائیو پروگرام کے دوران ہی فون کر دیا۔
عامر لیاقت اس وقت قرآن کریم سامنے رکھ کر آیت اور اس کا ترجمہ پڑھ کر سنا رہے تھے۔ فون آیا تو انہوں نے ٹیڑھی آنکھ کر کے فون کی جانب دیکھا لیکن نظر انداز کر دیا لیکن جب دوسری مرتبہ بھی فون آ گیا تو انہوں نے لائیو پروگرام کے دوران ہی فون سن لیا اور کہا ”لائیو پروگرام چل رہا ہے اگر آپ نہیں دیکھ رہے ہو تو میں کیا کروں، پلیز کال نہ کریں۔“


ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے ایسا کئے جانے پر پروگرام میں شریک علماءکرام بھی مسکرا دئیے۔