’’نوازشریف منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں گے اگر ۔۔۔‘‘ چوہدری نثار نے وہ بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

’’نوازشریف منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں گے اگر ۔۔۔‘‘ چوہدری نثار نے وہ بات ...
’’نوازشریف منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں گے اگر ۔۔۔‘‘ چوہدری نثار نے وہ بات کہہ دی جو کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ عام انتخابات 2018سے قبل چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا ،سابق وزیر داخلہ نے ن لیگ کی ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصا ف میں 10خامیاں ہیں تو ن لیگ میں 100خامیاں ہیں ،عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی کو پارٹی پر مسلط کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دئیے ،میرا منہ کھلا تو شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا ،اب مزید محنت کی ضرورت ہے ۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن تذبذب کا شکار نظر آرہی تھی ،ایسی خبریں بھی منظر عام پر آئیں کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا تھا ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ چاہیے تو پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں ۔اس پر چوہدری نثار نے موقف اختیار کیا تھا کہ مسلم لیگ ن مذاق کر رہی ہے ،ماضی میں بھی کبھی سینئررہنما پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔