امریکی مشیر تجارت نے کینیڈین وزیراعظم کو جہنمی قراردے دیا

امریکی مشیر تجارت نے کینیڈین وزیراعظم کو جہنمی قراردے دیا
امریکی مشیر تجارت نے کینیڈین وزیراعظم کو جہنمی قراردے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے این این)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرتجارت پیٹرنیوارو Peter Navarroاور مشیراقتصادیات نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو جہنمی قراردے دیا،ان کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادی نے پیٹھ پیچھے وارکیا ہے۔
میڈیا روپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے بیان سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر مشیرتجارت پیٹرنیوارو غصے میں آگئے،انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔امریکی مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ ایسے اتحادی غیرملکی لیڈرجو بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیں اورٹرمپ کو پیچھے پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔مشیراقتصادیات لیری نے کہا کہ ٹروڈو نے ٹرمپ پر پیٹھ پیچھے وار کیا ہے۔