”جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں ڈیل ہوئی ہے کہ۔۔۔ “صحافی ارشد شریف نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کے درمیان معاملا ت طے پانے کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں ،حمزہ شہباز اور عائشہ احد نے کیسز واپس لے لیے ،اب دونوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جن شرائط پر مفاہمت ہوئی وہ میڈ یا پر زیر بحث نہیں ہونگی ۔
اس حوالے سے معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نے دعویٰ کیاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ڈیل طے پا چکی ہے ،کوئی بھی فریق طے ہونے والی شرائط پر سوال نہیں اٹھا سکتا ،شاباش انصاف اور چیف جسٹس ۔
دوسری جانب سینئر خاتون رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ تو پھر حمزہ شہباز نے عائشہ احد کو اپنی بیوی قبول کرلیا