سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شام میں حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شام میں حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شام میں حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے شام میں فضائی حملوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے جن میں 6بچوں سمیت 44 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم شام کے انسانی حقوق کے مبصرادارے کے مطابق فضائی حملے میں صوبہ ادلب کے دیہات زرداناز کو نشانہ بنایاگیا۔اپنے ایک بیان میں انتونیوگوتریز نے ضامن ملکوں پر اپنے وعدے کی پاسداری پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ادلب کاعلاقہ ترکی، روس اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کاحصہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی