’یہ چیز میں تمہارے گھر والوں کو بھیج دوں گا‘ نوجوان لڑکی کو اس کے محبوب نے ایسی شرمناک دھمکی دے دی کہ گھبرا کر خود کشی ہی کرلی

’یہ چیز میں تمہارے گھر والوں کو بھیج دوں گا‘ نوجوان لڑکی کو اس کے محبوب نے ...
’یہ چیز میں تمہارے گھر والوں کو بھیج دوں گا‘ نوجوان لڑکی کو اس کے محبوب نے ایسی شرمناک دھمکی دے دی کہ گھبرا کر خود کشی ہی کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’انتقامی فحش مواد‘(Revenge Porn)کی اصطلاح بھی جدید ٹیکنالوجی کی دین ہے جس کے باعث اب تک سینکڑوں لڑکیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں اور ہزاروں عزت سے۔ اب برطانیہ میں ایک اور لڑکی اس کا شکار بن گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر ویسٹ منسٹر میں 24سالہ ڈیمیلیا جوزیپالینیا نامی لڑکی کو اس کے 26سالہ بوائے فرینڈ الیسیو بیانشی نے دھمکی دی تھی کہ وہ اس کی فحش ویڈیو اور کوکین کا نشہ کرنے کی ویڈیو اس کی فیملی کو بھیج دے گا۔ اس دھمکی کے اگلے روز ڈیمیلیا نے 80فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق الیسیو اور ڈیمیلیا کی ملاقات لندن کی ریجنٹس یونیورسٹی میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں دو سال تک اکٹھے رہتے رہے۔ ایک رات ان میں جھگڑا ہوا اور الیسیو نے ڈیمیلیا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رات کے پچھلے پہر فلیٹ سے نکال دیا اور اگلے روز اس نے ڈیمیلیا کو اس کی فحش ویڈیو واٹس ایپ پر بھیجی اور کہا کہ وہ یہ ویڈیو اس کے خاندان کو بھیجنے جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق الیسیو کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔پراسیکیوٹر کارلے لوفٹس نے عدالت کو بتایا ہے کہ ”الیسیو نے ڈیمیلیا کے کچھ دوستوں کو بھی واٹس ایپ پر اس کی فحش ویڈیو بھیجی تھی۔ اس کے علاوہ الیسیو کے فون سے ایسے پیغامات بھی ملے ہیں جن میں اس نے ڈیلیمیا کو دھمکیاں دی تھیں۔ ایک پیغام میں اسے ڈیمیلیا کو لکھا کہ ’میں تمہاری زندگی برباد کر دوں گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ