9 سالہ بچی نے ویڈیو گیم کے نشے میں ایسی شرمناک ترین حرکت کردی کہ جان کر تمام والدین پریشان ہوجائیں

9 سالہ بچی نے ویڈیو گیم کے نشے میں ایسی شرمناک ترین حرکت کردی کہ جان کر تمام ...
9 سالہ بچی نے ویڈیو گیم کے نشے میں ایسی شرمناک ترین حرکت کردی کہ جان کر تمام والدین پریشان ہوجائیں

  

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے انٹرنیٹ پر گیمز کھیلنے کے شوقین تو ہوتے ہی ہیں اور ان کے بہت عادی بھی ہو جاتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک 9سالہ بچی معروف گیم Fortniteکی اتنی عادی ہو گئی اور ایسی حرکتیں کرنے لگی کہ سن کر تمام والدین اپنے پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق پرائمری سکول کی اس طالبہ پر فورٹ نائٹ نامی گیم کا ایسا جنون سوار ہوا کہ دن رات اسی پر لگی رہتی تھی، حتیٰ کہ وہ پیشاب کرنے کے لیے بھی نہیں اٹھتی تھی، صوفے یا بیڈ پر جہاں بیٹھی ہوتی وہیں پیشاب کر دیتی تاکہ اس کی گیم میں تعطل نہ آئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک روز بچی کے والد نے دیکھا کہ وہ صوفے پر بیٹھی گیم کھیل رہی تھی اوراس نے وہیں پیشاب کر رکھا تھا اور اس گیلی جگہ سے اٹھ کر ایک طرف بھی نہیں ہوئی بلکہ وہیں جمی بیٹھی تھی۔ یہ صورتحال دیکھ کر والد نے اس کا ’ایکس باکس‘ (Xbox)چھیننے کی کوشش کی تو بچی نے اس کے منہ میں گھونسا دے مارا۔صورتحال کی سنگینی کو بھانپنے ہوئے بچی کا والد اسے ماہرنفسیات کے پاس لے گیا جہاں اب اس کا علاج جاری ہے اور اس کی سائیکوتھراپی کی جا رہی ہے۔

بچی کی ماں کا کہنا تھا کہ ”ہماری بیٹی کب اس گیم کی اتنی عادی ہو گئی، ہمیں پتا ہی نہیں چلا۔ ہمیں اس کا اس وقت معلوم ہوا جب ایک رات اس کے کمرے کی لائٹ جلتی دیکھ کر اس کا باپ وہاں گیا اور اسے صوفے پر پیشاب کے اوپر بیٹھے ہوئے دیکھا۔ تب ہمیں پتا چلا کہ وہ روزانہ رات کو مسلسل 10گھنٹے تک یہ گیم کھیل رہی تھی اوراسے اس کی اتنی بری لت پڑ چکی تھی کہ وہ اس کی وجہ سے ٹوائلٹ بھی نہیں جاتی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی