”عدالت کا یہ فیصلہ قبل از الیکشن دھاندلی ہے “فاروق ستار نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

”عدالت کا یہ فیصلہ قبل از الیکشن دھاندلی ہے “فاروق ستار نے ایسی بات کہہ دی ...
”عدالت کا یہ فیصلہ قبل از الیکشن دھاندلی ہے “فاروق ستار نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی سربراہی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر فاروق ستار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ پری پول دھاندلی ہے ،تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔فاروق ستار نے کہا کہ پتنگ مجھ سے چھین کر کسی اور کو دی گئی ، مہاجروں کو قیادت سے محروم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ مائنس ون نہیں بلکہ مائنس ٹو اور مائنس ایم کیو ایم فارمولا ہے، سپریم کورٹ جانے اورالیکشن کے بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 23اگست کو ایم کیو ایم کو بچا یاتھا،مہاجروں کے سلب شدہ حقوق کی جدو جہد بھی کی ،مجھے یقین ہے کہ عوام کے دل میں میری عزت ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی