’میرا اکثر اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، اس کے لئے خاتون ماہر نفسیات کے پاس جانا شروع کیا تو اس نے ایسا شرمناک کام کردیا کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی‘

’میرا اکثر اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، اس کے لئے خاتون ماہر نفسیات کے پاس ...
’میرا اکثر اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا، اس کے لئے خاتون ماہر نفسیات کے پاس جانا شروع کیا تو اس نے ایسا شرمناک کام کردیا کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی‘

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کے رشتے میں تلخیاں آ جائیں اور ساتھ نبھتا دکھائی نہ دے رہا ہو تو کئی جوڑے کسی ماہر کے پاس کونسلنگ کے لیے چلے جاتے ہیں، جو ان کی تھراپی کرتا ہے، ان کے ذہنوںسے وسوسے نکال کر ان کے تعلق کو خوشگوار بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ویب سائٹ Whisperپر اپنے شوہر کے ساتھ ایک ماہر کے پاس تھراپی کے لیے جانے والی خاتون نے ایک حیران کن واقعہ بیان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون نے لکھا ہے کہ ”ہمارا ازدواجی تعلق بہت تلخ ہو چکا تھا جس پر ہم میاں بیوی نے تھراپسٹ کے پاس جانے کے فیصلہ کیا تاہم شادی کو برقرار رکھ سکیں۔ ہم جس تھراپسٹ کے پاس گئے وہ خاتون تھی اور پھر یہ ہوا کہ اسی تھراپسٹ کے ساتھ ہی میرے شوہر کا معاشقہ شروع ہو گیا اور اس کی وجہ سے ہماری طلاق ہو گئی۔ ہم تھراپسٹ کے پاس اپنی شادی بچانے گئے تھے لیکن اس نے ہی ہماری شادی ختم کروا دی۔“

اس تھریڈ میں ایک اور خاتون نے لکھا ہے کہ ”میں اور میرا شوہر کونسلنگ کے لیے ماہر کے پاس گئے لیکن ماہر نے کونسلنگ کی بجائے پہلے دن ہی مجھے یہ کہہ دیا کہ مجھے اس شوہر سے طلاق لے لینی چاہیے۔ اس ماہر نے تو ہماری ازدواجی زندگی میں مزید تلخیاں بھر دیں۔“ ایک مرد نے لکھا ہے کہ ”میں اور میری بیوی تھراپسٹ کے پاس گئے جہاں میری بیوی نے میرے سامنے تھراپسٹ کو میری ایک ایک برائی بتا دی۔ یہ سب مجھے اس قدر برا لگا کہ میں نے وہیں طلاق کا فیصلہ کر لیا۔“ویب سائٹ پر اس تھریڈ میں ایک اور خاتون نے لکھا ہے کہ ”میرا شوہر مجھ سے بے وفائی کر رہا تھا۔ میرے بیٹے نے اسے کسی اور عورت کے ساتھ دیکھا اور مجھے آ کر بتادیا۔ میں اسے لے کر تھراپی کے لیے گئی لیکن اس سے ہمارے رشتے میں مزید تلخیاں در آئیں اور ہم میں علیحدگی ہو گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی