سٹوڈنٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والی خاتون استانی کو سخت ترین سزا سنادی گئی

سٹوڈنٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والی خاتون استانی کو سخت ترین سزا ...
سٹوڈنٹ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرنے والی خاتون استانی کو سخت ترین سزا سنادی گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اساتذہ طلبہ کے روحانی والدین ہوتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک خاتون ٹیچرکو ایسے شرمناک جرم میں 6سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے کہ سن کر آدمی کا اس روحانی رشتے سے ہی اعتماد اٹھ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ کیتھرین روتھ ہارپر نامی یہ سکول ٹیچر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے ایک مڈل سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اس نے اپنے 15سالہ طالب علم کے ساتھ معاشقہ چلا لیاجو ساتویں گریڈ میں پڑھتا تھا۔ پولیس کو کسی اجنبی شخص کی طرف سے اس معاشقے کی مخبری کی گئی جس پر انہوں نے اس لڑکے کا انٹرویو کیا تو اس نے روتے ہوئے کیتھرین کے ساتھ تعلق کا اعتراف کر لیا۔

لڑکے نے بتایا کہ اس کی ٹیچر نے اسے موبائل فون پر اپنی فحش تصاویر بھیجنی شروع کیں جہاں سے اس تعلق کا آغاز ہوا۔ پہلی بار وہ دونوں لڑکے کے گھر میں ملے، جہاں پہلے انہوں نے شراب پی اور پھر جنسی تعلق استوار کیا۔ لڑکے نے بتایا کہ اس کے بعد 6ماہ تک ان دونوں نے کئی مواقع پر جنسی تعلق قائم کیا۔ لڑکے کے اس اعتراف پر پولیس نے کیتھرین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ڈیلس کے علاقے ٹرافی کلب کے پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ” اس وقت کیتھرین 8ماہ کی حاملہ ہے اور ہم یہ وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ بچہ اس لڑکے کا ہی ہے، کیونکہ کیتھرین شادی شدہ بھی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی