ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ کے طاقتور ترین ممالک کے ساتھ لڑائی ہوگئی کیونکہ۔۔۔ اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ کے طاقتور ترین ممالک کے ساتھ لڑائی ہوگئی کیونکہ۔۔۔ اب تک ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی یورپ کے طاقتور ترین ممالک کے ساتھ لڑائی ہوگئی کیونکہ۔۔۔ اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جی سیون ممالک کے کینیڈا میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں تو امریکہ اور یورپ کے طاقتور ترین ممالک کی دال جوتوں میں بٹ چکی تھی، اب اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا ایک ایسا بیان منظرعام پر آ گیا ہے کہ یورپی ممالک مزید آگ بگولہ ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ axios.com کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بیان 24اپریل کو وائٹ ہاﺅس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دیا۔ اس ملاقات میں ایمانوئیل میکرون نے ڈونلڈٹرمپ سے کہا کہ ”آﺅ مل کر کام کرتے ہیں، کیونکہ ہم دونوں کو چین کے مسئلے کا سامنا ہے۔“

فرانسیسی صدر کی اس بات کے جواب میں تند مزاج صدر ٹرمپ نے کہا کہ ”یورپی یونین چین سے زیادہ بدتر ہے۔“ یہ انتہائی تلخ فقرہ کہنے کے بعد وہ جرمنی اور اس کی کارساز کمپنیوں مرسیڈیز، ووکس ویگن اور بی ایم ڈبلیو وغیرہ پر تنقید کرنے لگے۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ”فرانس اور امریکہ کا تجارتی تعلق بہت متوازن ہے لیکن یورپی یونین اور امریکہ کا تجارتی تعلق غیرمنصفانہ ہے۔“

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کینیڈا میں جی سیون ممالک کا اجلاس ہوا جس میں امریکہ، کینیڈا، اٹلی، جرمنی، فرانس، جاپان اور برطانیہ نے شرکت کی تاہم یہ اجلاس روس کی رکنیت بحال کرنے اور تجارتی ٹیرف کے معاملے پر شدید اختلافات کی نذر ہو گیا۔ اجلاس میں جی 7کے تمام رکن ممالک نے روس کی رکنیت بحال کرنے کی مخالف کی اور حمایت میں صدر ٹرمپ اکیلے رہ گئے۔

مزید : بین الاقوامی