چوہدری نثار کی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی خبر ، چوہدری نثار میدان میں آ گئے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہر کسی کی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

چوہدری نثار کی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی خبر ، چوہدری نثار میدان میں آ گئے ...
چوہدری نثار کی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی خبر ، چوہدری نثار میدان میں آ گئے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہر کسی کی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل کا حصہ نہیں ، میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے ، مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا ، آج اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور کی ہے ، ملاقات میں اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آ رہی ہیں ، یہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا ۔ انہو ںنے کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے ، مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہے ، صحت بہتر ہوتے ہی ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا ۔

واضح رہے کہ ا سے قبل میڈیا پر چوہدری نثار سے متعلق بیان آیا تھا کہ اگر تحریک انصا ف میں 10خامیاں ہیں تو ن لیگ میں 100خامیاں ہیں ،عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی کو پارٹی پر مسلط کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دئیے ،میرا منہ کھلا تو شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا ،اب مزید محنت کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی