’مجھ پر بھوت کا سایہ ہے، ایک دن اس نے میری گرل فرینڈ کو پکڑلیا اور۔۔۔‘ نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

’مجھ پر بھوت کا سایہ ہے، ایک دن اس نے میری گرل فرینڈ کو پکڑلیا اور۔۔۔‘ ...
’مجھ پر بھوت کا سایہ ہے، ایک دن اس نے میری گرل فرینڈ کو پکڑلیا اور۔۔۔‘ نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت کے وجود پر دو آراءپائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ اسے سچ مانتے ہیں اور بعض اس پر یقین نہیں رکھتے۔ اب ایک برطانوی شخص نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ بیان کر دیا ہے کہ بھوتوں پر یقین نہ رکھنے والے بھی خوفزدہ ہو جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 37سالہ ایڈبروکر نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ ”مجھ پر ایک بھوت کا سایہ ہے اور یہ میرے علاوہ گھر میں آنے والے دیگر کسی بھی شخص پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ میری گرل فرینڈ میرے گھر آئی تو اس نے اس کو دبوچ کر زمین پر گرا دیا۔اس واقعے کی وجہ سے اس نے مجھ سے رشتہ ختم کر لیا۔“

ایڈ بروکر نے مزید بتایا کہ ”میں بھوت پکڑنے والے کئی لوگوں کو بھی اپنے گھر لایا ہوں لیکن یہ ان پر بھی حملہ آور ہو جاتا ہے۔ میں نے اس بھوت کو دیکھ رکھا ہے۔ اس کا قد 7فٹ سے زیادہ ہے۔ اس نے لمبا سیاہ چغہ پہن رکھا ہوتا ہے اور اس کے سر پر سیاہ ہیٹ ہوتا ہے۔ اس کے کچھ دانت بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔اس بھوت کی وجہ سے میری زندگی ہی نہیں بلکہ میری صحت بھی برباد ہو چکی ہے کیونکہ میں اس کی وجہ سے گھر میں ہمیشہ افسردہ اور غمزدہ رہتا ہے۔ میں جب گھر سے نکلتا ہوں تو دوسروں کی طرح خوش و خرم ہوتا ہوں لیکن جیسے ہی واپس آتا ہوں تو میری دوبارہ وہی حالت ہو جاتی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ /مافوق الفطرت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...