’گھر کی مرمت کے دوران مجھے اتفاقاً یہ دروازہ مل گیا، اسے کھولنے کی کوشش کی لیکن ہمسایوں نے بتایا کہ یہاں مجھ سے پہلے۔۔۔‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسا انکشاف کردیا کہ ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا

’گھر کی مرمت کے دوران مجھے اتفاقاً یہ دروازہ مل گیا، اسے کھولنے کی کوشش کی ...
’گھر کی مرمت کے دوران مجھے اتفاقاً یہ دروازہ مل گیا، اسے کھولنے کی کوشش کی لیکن ہمسایوں نے بتایا کہ یہاں مجھ سے پہلے۔۔۔‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسا انکشاف کردیا کہ ہر کوئی خوف میں ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا اپنے ہی گھر میں ایک ایسی پراسرار چیز سے آمنا سامنا ہو گیا کہ بیچاری خوف سے تھر تھر کانپنے لگی۔اس خاتون نے ویب سائٹ ممز نیٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میرا نیا گھر دراصل کافی پرانا ہے۔ یہ ایک پرانی عمارت ہے جسے کافی زیادہ مرمت اور تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔ میں نے سوچا کہ کچھ کام خود ہی کر لوں اور ہتھوڑا لے کر ایک دیوار کا پلستر جھاڑنے لگی تا کہ اس پر نیا پلستر کیا جا سکے۔ اچانک میں نے ایک جگہ ہتھوڑا مارا تو دیوار میں سوراخ ہو گیا اور اس کے پیچھے ایک بہت پرانا مگر مضبوط دروازہ نظر آنے لگا جس پر دو تالے پڑے تھے۔ یہ منظر بہت خوفزدہ کر دینے والا تھا۔ کسی نے اس مضبوط دروازے پر دو تالے لگائے تھے اور پھر اس کے آگے دیوار بھی کھڑی کی تھی۔ نجانے اس دروازے کے پیچھے کیا تھا اور کیوں اسے اتنا محفوظ کیا گیا تھا۔ میرے شوہر گھر پر نہیں تھے لہٰذا میں خوف کے مارے اس دروازے کے قریب نہیں جا سکی۔ “


خاتون کا مزید کہنا تھا کہ وہ فوراً اپنے گھر سے باہر چلی گئی اور ہمسایوں سے واقعے کے متعلق بات کی۔ ہمسایوں کے ساتھ بات چیت نے اسے مزید خوفزدہ کر دیا کیونکہ انہوں نے بتایا کہ چھ سال قبل اس گھر میں کرائے پر رہنے والا خاندان اچانک غائب ہو گیا تھا اور پھر کبھی ان کا سراغ نہ مل سکا۔ اس کے بعد سے یہ گھر خالی پڑا تھا حتٰی کہ کچھ عرصہ قبل اس خاتون کے خاوند نے اسے خرید لیا۔ خاتون نے اس خفیہ دروازے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں لیکن اس کا کہناہے کہ جب تک اس کا خاوند گھر واپس نہیں آتا وہ دوبارہ اس کے قریب نہیں جائے گی۔