حوثی باغیوں نے یمنی فوج کے5 کھرب ڈالر لوٹ لیے:وزیردفاع
صنعاء(این این آئی)یمن کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل محمد المقدشی نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے فوج کے لیے مختص کم سے کم 5 کھرب ڈالر کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی صنعاء کے مآرب شہر کے دورے کے دوران جنرل المقدشی نے کہا کہ 3 سال قبل یمن کی مسلح افواج کی بحالی کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد کی قربانیوں کے نتیجے میں یمنی فوج اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی اور اس نے ملک میں پھیلی بغاوت کو کلچنے کی اپنی ذمہ داری پوری کی۔یمن کے قائم مقام وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے فوج کے لیے مختص بجٹ پر قبضہ کرنے کیساتھ ریاستی اداروں، اطلاعات اور دیگر سرکاری ادارں کے امول میں لوٹ مار مچائی۔ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے لوٹے گئے اسلحہ اور رقم کے اعتبار سے یمن فوج کے وسائل کم ہیں۔