”کیا آپ پی ٹی آئی میں جا رہے ہیں “ چوہدری نثار کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلے پر کارکنوں نے جب یہ سوال ان سے کیا تو چوہدری نثار نے آگے سے کیا جواب دیا ؟ سن کر نوازشریف بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج اپنے حلقہ میں کارنر میٹنگ کی جس دور ان انہوں نے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاہے ، میٹنگ کے دوران کارکن نے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی میں جار ہے تو چوہدری نثار نے جواب دیا کہ آپ الیکشن پر توجہ دیں جو بھی فیسلہ کروں گا وہ بہتر ہو گا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران چوہدری نثار نے کمیرے بند کروا دیئے اور کہ کو ئی بھی ویڈیو نہیں بنائے گا ، اگر تحریک انصا ف میں 10خامیاں ہیں تو ن لیگ میں 100خامیاں ہیں ،عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی کو پارٹی پر مسلط کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دئیے ،میرا منہ کھلا تو شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لیکن 24 سالہ رفاقت کا خیال آجاتاہے اس لیے خاموش ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا ،اب مزید محنت کی ضرورت ہے۔