کْرد جنگجو گروپ کی گھر میں گھس کر کارروائی،27ایرانی فوجی ہلاک کر نے کا دعویٰ

کْرد جنگجو گروپ کی گھر میں گھس کر کارروائی،27ایرانی فوجی ہلاک کر نے کا دعویٰ
کْرد جنگجو گروپ کی گھر میں گھس کر کارروائی،27ایرانی فوجی ہلاک کر نے کا دعویٰ

  

بغداد(این این آئی)عراق میں کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عسکری گروپ کے جنگجوؤں نے ایران کے اندرکارروائی کرتے ہوئے 27 ایرانی فوجی ہلاک کردیئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق آذر بائیجان کی کرد عسکری تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اشنویہ کے مقام پر پاسداران انقلاب کے ساتھ خون ریز جھڑپیں ہوئیں جس میں کم سے کم 11 ایرانی فوجی ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کرد جنگجوؤں کے حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔ عراق میں کردوں کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عسکری گروپ سے تھا۔ 

مزید : بین الاقوامی