القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنا دھوکہ ہے:امریکی ایلچی

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنا دھوکہ ہے:امریکی ایلچی
القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنا دھوکہ ہے:امریکی ایلچی

  

واشنگٹن(این این آئی)مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کرہ ارض پرایک حقیقت ہے اور یروشلم ہی اس کا دارالحکومت ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق گرین بیلٹ نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار صائب عریقات کے ایک تازہ مضمون کی اشاعت کے بعد اس کے رد عمل میں کیا گیا۔امریکی مندوب نے فلسطینی عہدیدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عریقات کے بیانات اور دعوے جھوٹے ہیں اور ان کا لہجہ امن کے مواقع سے دور لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ صائب عریقات نے اپنے ایک مضمون میں امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکیوں کو اسرائیل کا ترجمان قرار دیا تھا۔

دوسری جانب جواب میں گرین بیلٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عریقات ہم نے برسوں سے آپ کی باتیں سنی ہیں۔ آپ فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق کچھ کرسکے ہیں اور نہ ہی جامع امن کا کوئی سمجھوتہ کرپائے ہیں۔ان کا مزید کہا تھا کہ اسرائیل جلد ختم ہوجائے گا اور القدس اس کا دارالحکومت نہیں جیسے نظریات محض دھوکہ ہیں۔

مزید : بین الاقوامی