فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ،شاہد آفریدی کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ،شاہد آفریدی کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں ؟جواب آپ ...
فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ،شاہد آفریدی کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ہے اور روس میں ہونے والے اس میگا ایونٹ کے میچز شروع ہو گئے ہیں ۔دنیا کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کے آتے ہی پوری دنیا کو فٹ بال کا بخار چڑھ گیا ہے اور ہر کسی کی زبان پر اس کی پسندیدہ ٹیم اور پسندیدہ کھلاڑی کی تعرفیں ہیں ۔معروف پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی بھی اس بخار میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں اور وہ جرمنی کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فٹبال مجھے بہت پسند ہے، شروع سے ہی میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہے، اس مرتبہ بھی جرمنی کو سپورٹ کروں گا، الوداعی میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیل سکا لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں عالمی الیون کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب زندگی میں کوئی حسرت نہیں، جو چاہا ملا، اب اپنے فلاحی مقاصد پر توجہ ہے۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے، ان مقابلوں کوئی بھی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔

مزید : کھیل