مسجد حرام کے آئمہ، علما اور وزیر حج کی شاہ سلمان سے ملاقات

مسجد حرام کے آئمہ، علما اور وزیر حج کی شاہ سلمان سے ملاقات
مسجد حرام کے آئمہ، علما اور وزیر حج کی شاہ سلمان سے ملاقات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (این این آئی)مسجد حرام کے علماء ، آئمہ کرام، وزیرحج اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ملاقات کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان سے ملاقات کرنے والوں میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے انچارج الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، آئمہ کرام، مسجد حرام کے مؤذنین اور دیگر حکام شامل تھے۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن، سیکرٹریز حج، انتظامی کونسلوں کے سربراہان، طواف کے نگران اداروں ار دیگر رہنماؤں نے بھی شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

مزید : عرب دنیا