پاکستان تحریک انصاف کے چار رہنماﺅں نے ’بغاوت ‘ کر دی ،ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ، یہ کون ہیں ؟ نام سامنے آ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چار رہنماﺅں نے ’بغاوت ‘ کر دی ،ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیاہے تاہم کئی رہنما ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں تو کچھ نے احتجاج شروع کر دیاہے تاہم اب خبر آئی کہ منڈی بہاوالدین سے پی ٹی آئی کے چار رہنماﺅں نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزا د الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق منڈی بہاوالدین سے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چار رہنماﺅں نے آزاد انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں پی پی 65 سے طارق محمود ساہی ، پی پی 66 سے منور حسین اور شکیل گلزار جبکہ پی پی 67 سے لیاقت علی رانجھاشامل ہیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جن رہنماﺅں کو ٹکٹ نہیں مل سکا تھا ان کیلئے عمران خان نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھی تبدیلی لانے میں پارٹی کا ساتھ دیں ۔

مزید :

قومی -