26 ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا

26 ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا
26 ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تھر(این این آئی)تھر کول ایریا سے پہلی بار کھدائی کے دوران کوئلہ نکل آیا، 140 میٹر کی کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اینگروکول مائنز کمپنی کے ترجمان کا کہناتھا کہ 140 میٹر کھدائی کے بعد کوئلے تک رسائی مل گئی ہے اور کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہو گئی ہے۔ترجمان شمس الدین شیخ نے کہا ہے کہ 26 ماہ کی مسلسل محنت اور کھدائی کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس موقع پر کمپنی کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔عام طور پر کہا جاتا ہے پاکستان کے توانائی مسائل کا حل تھر میں دفن ہے ،اپریل 2016 میں تھر کے ایک بلاک سے سالانہ 38 لاکھ ٹن کوئلہ نکالنے کے کام کا آغاز ہوا تھا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد