محبوسین کے ساتھ غیر انسانی سلوک فرقہ پرست طاقتوں کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے :سید علی گیلانی

محبوسین کے ساتھ غیر انسانی سلوک فرقہ پرست طاقتوں کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے :سید ...
محبوسین کے ساتھ غیر انسانی سلوک فرقہ پرست طاقتوں کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے :سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(اے این این ) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیرمین سید علی گیلانی نے حریت پسند قیدیوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا کہ بھارت حریت پسند محبوسین کے ساتھ سیاسی انتقام گیری اور غیر انسانی سلوک روا رکھ رہا ہے۔
سرینگر میڈیاکے مطابق علی گیلانی نے انسانی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ظالم سے ظالم اور بدترین جابر حکمرانوں نے بھی اپنے دورِ اقتدار میں قیدیوں کے مذہبی تہوار پر ان کو رہا کرنے سے گریز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے اندر اور بھارت کے جیل خانوں میں ریاست کے اسیران زندان کے ساتھ ظالم اور بے رحم انتظامیہ کی طرف سے ظلم وتشدد کے حوالے سے رونگٹے کھڑے کئے جانے کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔حریت رہنما نے عزیمت کا راستہ اختیار کرنے والے جملہ حریت پسند محبوسین کی مثالی قربانیوں کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے اپنی قوم کے حریت پسند اصحاب ثروت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے مبارک موقعے پر ہمیں اپنے شہدا کی حاجت مند بیواوں، بچوں اور والدین ودیگر مستحقین کے علاوہ اپنے قیدیوں کے آل وعیال اور لواحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

مزید :

قومی -