امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے ن لیگ کی دو بڑی وکٹیں گرا دیں

امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے ن لیگ کی دو بڑی وکٹیں گرا دیں
امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے ن لیگ کی دو بڑی وکٹیں گرا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس دورا ن انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے بعد ٹکٹ نہ ملنے والے رہنماﺅں کی جانب سے احتجاج کیا جارہاہے جبکہ عمران خان نے ٹکٹ نہ حاص کرپانے والے امیدواروں کیلئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا اور کہاتھا کہ وہ پارٹی کا ساتھ دیں ۔