نواز شریف وکیل بدل کر چند دن مزید گزار سکتے ہیں:قمرزمان کائرہ

نواز شریف وکیل بدل کر چند دن مزید گزار سکتے ہیں:قمرزمان کائرہ
نواز شریف وکیل بدل کر چند دن مزید گزار سکتے ہیں:قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنماقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے اور نواز شریف وکیل بدل کر چند دن اور گزار سکتے ہیں۔تحریک انصاف کی پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے لئے تحریک انصاف نے پرانے چہروں کا انتخاب کیا ہے ۔عمران خان 22سال میں نئے کھلاڑی اپنے ساتھ شامل نہیں کر سکے ۔وہ جو میرٹ کی بات کرتے تھے آج میرٹ کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے پرانے خاندانوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

مزید :

قومی -