غلط پالیسیاں بنا نے والوں نے قوم کے بچوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مقروض کردیا،خودعیاشیاں کررہے ہیں:چیف جسٹس پاکستان 

غلط پالیسیاں بنا نے والوں نے قوم کے بچوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مقروض ...
غلط پالیسیاں بنا نے والوں نے قوم کے بچوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مقروض کردیا،خودعیاشیاں کررہے ہیں:چیف جسٹس پاکستان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب ثنار، مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیل اور مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاو ¿نٹس اثاثوں سے متعلق لئے گئے ازخود نوٹس کیس میں گورنر سٹیٹ بینک اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کوآج 12جون کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قراردیا کہ غلط پالیسیاں بنا کر قرضے لینے والوں نے قوم کے بچوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی مقروض کردیااور خود عیاشیاں کررہے ہیں۔

فاضل عدالت نے بیرونی ممالک سے لئے گئے قرضہ جات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے پیدا نہ ہونے والا پاکستانی کتنے روپے کا مقروض ہے؟چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صرف دبئی میں پاکستانیوں نے 4ہزار 240بلین کی سرمایہ کاری کی جبکہ 428پاکستانی پراپرٹی ڈیلرز یو اے ای میں رجسٹرڈ ہیں، ایک کروڑ روپے میں بیرون ملک کا پاسپورٹ مل جاتا ہے، سوئزرلینڈ، امریکہ اور دیگر ممالک کے بینکوں میں پاکستانیوں کا سرمایہ موجود ہے،گورنر سٹیٹ بینک کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ غلط پالیسیوں کے تحت ملک قرضوں میں ڈوب گیا،افسران پالیسیاں بنا کر قرضے لیتے ہیں اور قوم کے پیدا نہ ہونے والے بچوں کو مقروض کر کے خود عیاشیاں کر رہے ہیں، غیرترقیاتی پالیسیاں بنائی گئیں اور پیسہ بیرون ملک بھجوانے کی کھلی چھوٹ دے کر رومانس کیا گیا،چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ایمنسٹی سکیم کا معاملہ عدالت کے پاس زیر سماعت ہی نہیں، نہ ہی حکم امتناعی جاری کیا ،نہ ہی اسے رد کیا مگر سیاسی بیان بازی کر کے عدالت پر سب کچھ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،آج تک سمگلنگ ختم نہیں کر سکے ،شاہ عالم مارکیٹ میں بیٹھے سمگلروں کو کوئی نہیں روک سکا، پیسے لے کر ٹرک لانے لے جانے کی اجازت دے کر کھلی منڈی بنادیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس اور اثاثوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، بتایا جائے کہ ہر پاکستانی بچے پر کتنا قرض ہے؟کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ پیدا ہونے سے پہلے پاکستانی بچے کو مقروض کر دے،بتایا جائے 10سالوں میں کتنے وزراءخزانہ نے قرضے لئے اور غیر ملکی دورے کئے،زرمبادلہ کو پاکستان سے باہر لے جانے کے لئے کوئی پابندی ہی نہیں لگائی گئی ،پتہ ہونا چاہیے کہ ہر پاکستانی کے بیرون ملک کتنے اثاثے اور اکاﺅنٹس ہیں، سوئزر لینڈ میں پڑے پاکستانیوں کے پڑے اربوں کھربوں بارے کیا کھوج لگایا ہے،عالمی بینک اور دیگرایجنسیز سے حاصل کئے گئے قرضوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔