’ہم نے پاکستانی جاسوس پکڑ لیاہے جو کہ۔۔۔‘ بھارت نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

’ہم نے پاکستانی جاسوس پکڑ لیاہے جو کہ۔۔۔‘ بھارت نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن ...
’ہم نے پاکستانی جاسوس پکڑ لیاہے جو کہ۔۔۔‘ بھارت نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی سیکیورٹی فورس نے سرحدپر ایک کبوتر کو پکڑا ہے جسے انہوں نے پاکستانی جاسوس قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں نے ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دیتے ہوئے امرتسر پولیس کے حوالے کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ جاسوس کبوتر کے ایکسرے بھی کروائے گئے ہیں کہ کہیں اس کے جسم میں کوئی چپ تو نصب نہیں۔

قبل ازیں بھارتی ایجنسیوں نے فروری 2017ءمیں بھی ایک مبینہ جاسوس کبوتر کو پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا جو تھانے سے اڑ گیا تھا۔دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی حکام نے کبوتر پکڑے جانے کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس کی طرف سے کسی کبوتر کے پکڑے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں جب بھی کوئی پرندہ نظر آتا ہے تو بھارتی حکام اسے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں سرحد کے دونوں جانب دیہات میں مقیم شہریوں نے کبوتر پال رکھے ہیں اور کبوتر بھی عام پرندوں کی طرح سرحد کی پروا کیے بغیر بارڈر کے آرپار پرواز کرتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی