سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبر تناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے اپنا سب سے بڑا ’ہتھیار ‘استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبر تناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے اپنا سب سے ...
سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبر تناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے اپنا سب سے بڑا ’ہتھیار ‘استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

ایڈنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مشکل فارمیٹ ہے ،سکاٹ لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے ہیں۔پریس کانفرنس میں گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کا انگلینڈ کو ہرانا بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ایک مشکل فارمیٹ ہے ، محمد عامر مکمل فٹ ہیں اور میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا ،آج بارش کے باعث گرین شرٹس کو ٹریننگ کا پہلا سیشن وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز الیون سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلئے ابھی وارم اپ ہی کررہی تھی کہ بارش ہوگئی ،جس کے باعث کھلاڑی فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس نہ کرسکے اور کچھ دیر انتظار کے بعدتربیتی سیشن ختم کردیا۔

مزید : کھیل