سیتا وائٹ کے حوالے سے افتخار چودھری کے عدالت جانے کے باوجود عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہئے :مفتاح اسماعیل

سیتا وائٹ کے حوالے سے افتخار چودھری کے عدالت جانے کے باوجود عمران خان کو ...
سیتا وائٹ کے حوالے سے افتخار چودھری کے عدالت جانے کے باوجود عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہئے :مفتاح اسماعیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سیتا وائٹ سے عمران خان کی ناجائز بیٹی کے حوالے افتخار چودھری کی عدالت میں درخواستوں کے باوجود عمران خان کو نااہل نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ ان کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ عمران خان کو نا اہل نہیں کیا جانا چاہئے بلکہ ان کو الیکشن میں حصہ لینے کاموقع ملنا چاہئے کیونکہ تحریک انصاف کے پاس عمران خان کے سوا اور کچھ ہے ہی نہیں ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پاس پھر بھی خواجہ آصف ، سعد رفیق اور ان جیسے دوسرے رہنما موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کو کراچی کے الیکشن سے دستبردار اس لئے کروایا گیا ہے کہ ان کا پنجاب میں بہت کام تھا اور انہوں نے انتخابی مہم کی قیادت کرنی تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے پاس بہت کم اختیارات ہوتے ہیں لیکن ایک کم اختیارات رکھنے والے نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی پر انہوں نے دھاندلی کاالزام لگادیاتھا ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو نیشنل اسمبلی کی 100سے زائد نشستیں ملیں گی۔

مزید : قومی