عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ، وہاں ان کا استقبال کس نے کیا ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ، وہاں ان کا استقبال کس نے ...
عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ، وہاں ان کا استقبال کس نے کیا ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال سعودی آفیشلز نے کیا ۔تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان سعودی ائیر پورٹ پر اترے تو وہاں سعودی آفیشلز پہلے سے ہی عمران خان کے استقبال کے لیے موجود تھے جن کے ساتھ عمران خان نے مسکراتے ہوئے مصافحہ کیا ۔واضح رہے کہ میڈ یا پر نشر ہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ الیکشن سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے عمران خان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی جائیں گی ۔دوسری جانب شیخ رشید پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : قومی