مخالفین کے پاس سیتا وائٹ جیسے گھٹیا الزامات کے سوا کچھ نہیں :شفقت محمود

مخالفین کے پاس سیتا وائٹ جیسے گھٹیا الزامات کے سوا کچھ نہیں :شفقت محمود
مخالفین کے پاس سیتا وائٹ جیسے گھٹیا الزامات کے سوا کچھ نہیں :شفقت محمود

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس عمران خان پر سیتا وائٹ جیسے گھٹیا الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں ہے اور افتخار چودھری ایک پٹے ہوئے سیاستدان ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ مخالفین کے پاس عمران خان پر سیتا وائٹ جیسے گھٹیا الزام لگانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ افتخار چودھری ایک پٹے ہوئے سیاستدان ہیں اور بطور جج ان کی قلعی اس وقت کھل گئی تھی جب ان کے بیٹے پر لوٹ مار کے الزامات لگے ۔ ان کو پوچھتا کوئی نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوچا ہوگا کہ شائد اس طرح کچھ اہمیت بنالوں یا ہوسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن والے ان کو استعمال کر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی کردار کشی کی کو شش ہے جوپہلی بھی ناکام ہوئی اوراب بھی ناکام ہوگی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف الیکشن 2018میں قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

مزید : قومی