خطرات مول لینے سے کبھی نہیں ڈری: سوارا بھاسکر

خطرات مول لینے سے کبھی نہیں ڈری: سوارا بھاسکر
خطرات مول لینے سے کبھی نہیں ڈری: سوارا بھاسکر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (یواین پی)بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ وہ خطرات مول لینے سے کبھی نہیں ڈریں۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوارا بھاسکرکا ایک انٹر ویو میں کہناتھا کہ جب فلم انڈسٹری میں آئی تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں کیسے چلنا ہے؟ ، لوگوں نے مجھے بہت سے مشورے دیئے کہ یہ کردار ادا کرو یہ نہ کرو، فلم میں مرکزی کردار کی بہن یا دوست کا کردار ادا نہ کرو کیونکہ اس کے بعد مجھے ایسے ہی کردار ملیں گے۔انہوں نے کہا لیکن میرا خیال ہے کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے اگر یہی اصول ہیں تو کیوں نہ انہیں توڑ دیا جائے اور دقیانوسی خیالات سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ناکامی کے خوف سے ڈرے بغیر نئی چیزیں کرکے خطرات مول لینا ہے۔

مزید : تفریح