غزہ پرپابندیوں میں نرمی مغوی فوجیوں کی رہائی سے مشروط ہے:لائبرمین

غزہ پرپابندیوں میں نرمی مغوی فوجیوں کی رہائی سے مشروط ہے:لائبرمین
غزہ پرپابندیوں میں نرمی مغوی فوجیوں کی رہائی سے مشروط ہے:لائبرمین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مقبوضہ بیت المقدس (یو این پی)اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پرعائد کردہ معاشی پابندیوں میں اس شرط پر نرمی کی جاسکتی ہے کہ اگر غزہ میں حماس کے ہاں سنہ 2014 سے جنگی قیدی بنائے گئے فلسطینیوں کو رہا کردے۔ 

فلسطینی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ حماس اگر یہ چاہتی ہے کہ غزہ کے عوام پر پابندیوں میں نرمی کی جائے تو اسے 2014 کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے 2 اسرائیلی فوجیوں ہدار گولڈن اور شال ارون کی میتیں واپس کرنا ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کی سیاسی وسیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو صرف اسی صورت میں سہولیات دی جاسکتی کہ بشرطیکہ کہ حماس اپنے ہاں رکھی گئی فوجیوں کی لاشیں اور زندہ فوجیوں کورہا کرے۔اسرائیلی سیاسی و سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں غزہ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائی ملا ڈینوف اور اسرائیلی وزیریسرائیل کاٹز کی تجاویز پر غور کررہے تھے۔ ان دونوں نے غزہ کی پٹی میں جنگ سے بچنے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی سکیمیں پیش کی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی