نوازشریف نیب ریفرنسز کا فیصلہ 25جولائی تک لٹکانا چاہتے ہیں:معروف قانون دان

نوازشریف نیب ریفرنسز کا فیصلہ 25جولائی تک لٹکانا چاہتے ہیں:معروف قانون دان
نوازشریف نیب ریفرنسز کا فیصلہ 25جولائی تک لٹکانا چاہتے ہیں:معروف قانون دان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان جسٹس (ر) رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ کسی طر ح نیب ریفرنسز کا فیصلہ 25جولائی تک لٹک جائے کیونکہ اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو لوئر کلاس کی جانب سے ان کومظلوم سمجھا جائے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب احتساب ایکٹ بنایا تھا تو وہ سوچیں کہ اس وقت انہوں نے ٹرائل کے لئے کتنا وقت دیا تھا لیکن ان کو 11ماہ ملے ہیں اور پھر بھی شور مچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ کسی طرح فیصلہ 25جولائی تک لٹک جائے ۔ اگر ان کے خلاف فیصلہ آیا تو مڈل کلاس انتخابات میں ان کے خلاف جائے گی لیکن لوئر کلاس کی جانب سے ان کو مظلوم سمجھا جائے گا ۔رشید اے رضوی نے کہاکہ ہفتہ اور اتوار کے حوالے سے خواجہ حارث کا موقف ٹھیک ہے کیونکہ ایک وکیل کو پیشیوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کے کام بھی نمٹانے ہوتے ہیں۔اب جب نواز شریف کا نیا وکیل آئے گا تو 10دن مزید تیاری کیلئے لے گا ۔ ایون فیلڈ ریفرنس مکمل ہو چکا ہے اور اس پر ابھی فیصلہ آسکتا ہے لیکن ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح 25جولا ئی تک فیصلے کو لٹکایا جائے ۔

مزید :

قومی -