چودھری نثار نے ہمیشہ خود کو سب سے بڑا سمجھالیکن اب نواز شریف کو ان پر اعتماد نہیں رہا :رانا ثناءاللہ

چودھری نثار نے ہمیشہ خود کو سب سے بڑا سمجھالیکن اب نواز شریف کو ان پر اعتماد ...
چودھری نثار نے ہمیشہ خود کو سب سے بڑا سمجھالیکن اب نواز شریف کو ان پر اعتماد نہیں رہا :رانا ثناءاللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چودھری نثار نے ہمیشہ خود کو پارٹی میں سب سے بڑا سمجھا اور اس بات کا جواز یہ تھا کہ ان کو نواز شریف کا اعتماد حاصل تھا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نے ہمیشہ خود کو پارٹی میں سب سے بڑا سمجھا ہے اور اس کا جواز بھی ان کوملا ہو اتھا کیونکہ ان پر میاں نواز شریف کو اعتماد بھی تھا لیکن اب اعتماد کی وہ صورتحال نہیں رہی جو پہلی تھی ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کو پارٹی ٹکٹ اس لئے جاری نہیں کیا گیا کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے اپلائی نہیں کیا تھا اور بتایا جائے کہ کس پارٹی رہنما کو بغیر درخواست دیئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ اگر چودھری نثار کے حلقے سے کسی نے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست کی ہوئی تو اس کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا جائے گا کیونکہ چودھری نثار نے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی تھی لیکن اگر پارٹی قائد اور پارٹی صدر اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا چاہیں تو وہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کو نظر ثانی کیلئے کہہ سکتے ہیں۔

مزید : قومی