کشمیریوں کو حق کود ارادیت دے کر ہی خطے کا امن محفوظ کیا جا سکتا ہے : میرواعظ

کشمیریوں کو حق کود ارادیت دے کر ہی خطے کا امن محفوظ کیا جا سکتا ہے : میرواعظ
کشمیریوں کو حق کود ارادیت دے کر ہی خطے کا امن محفوظ کیا جا سکتا ہے : میرواعظ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت مسلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کراسکتا ہے مسلے کو حل ہونے سے نہیں روک سکتا، کشمیریوں کو حق کود ارادیت دے کر ہی خطے کا امن محفوظ کیا جا سکتا ہے ۔

سرینگر میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے عشرۂ نجات میں شیخ العالم مسجد احمد نگر میں نماز عصر سے قبل ایک بھاری دینی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا ہے کہ یہ مہینہ جہاں تقوی ، پرہیزگاری، خشیت الہی ، نیکیوں کی جانب رغبت، برائیوں سے پرہیز اور اپنی خواہشات کو اللہ کی مرضیات کے تابع کرنے کا جذبہ عطا کرتا ہے وہیں یہ مہینہ ایک روزہ دار کو پورے مہینے کھانے اور نفسیانی خواہشات پر قابو پاکر ایک پاکباز مسلمان بننے کا خوگو بنا دیتا ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ اسلام میں کردار کی تعمیر پر خصوصی زور دیا گیا ہے اور پیغمبر اسلامؓ کو معلم اخلاق بنا کر پوری امت کو اخلاق حمیدہ کا خوگو بننے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ ایک غیرمسلم ایک مسلمان کے صالح کردار ، حسن اخلاق اور حسن عمل سے متاثر ہوکر اسلام کی انسان ساز تعلیمات کا معترف ہو سکے۔

مزید : قومی