بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید22ہزار 500 پیرا ملٹری فورسز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ 

بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید22ہزار 500 پیرا ملٹری فورسز اہلکار تعینات ...
بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید22ہزار 500 پیرا ملٹری فورسز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ 

  

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر حکومت کی سفارش پر 22ہزار 500 پیرا ملٹری فورسز اہلکار وں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، ان اہلکاروں کوہندووں کی امر ناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں تعینات کیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں امر ناتھ یاترا کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر حکومت کی طرف سے امر ناتھ یاترا کے دوران مزید 22ہزار 5سو پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا مشورہ دیا گیا بھارتی حکومت نے اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ یاترا روٹوں پر 4 دائروں والی سیکورٹی تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرا ، جامرس اور بیلٹ پروف بینکرجگہ جگہ بنائے جبکہ مخصوص جگہوں پر پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکورٹی فورسز اور فوج کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔

امر ناتھ یاترا سے قبل ہی جنوبی کشمیر اور یاترا روٹوں پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جگہ جگہ راہگیروں اور مسافر بردار گاڑیوں کی تلاشی لی جار ہی ہے۔ ڈی آئی جی سی آر پی ایف کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کو حساس جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔بانہال سے پہلگام تک حساس علاقوں میں پیرا ملٹری فورسز کے اہلکارتعینات ہیں جبکہ جگہ جگہ موبائیل بنکر بھی تعمیر کئے گئے ہیں جہاں پر راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جار ہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی