افتخار چودھری ریحام” ٹو “ہیں ، ریحام” ون“ کی طرح ناکام ہونگے :چودھری سرور

افتخار چودھری ریحام” ٹو “ہیں ، ریحام” ون“ کی طرح ناکام ہونگے :چودھری سرور
افتخار چودھری ریحام” ٹو “ہیں ، ریحام” ون“ کی طرح ناکام ہونگے :چودھری سرور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما سینٹر چودھری سرور نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس چودھری افتخار ریحام ٹو کا کردار اداکر رہے ہیں لیکن ان کو بھی ریحام ون کی طرح ناکامی ہوگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ریحام ٹو کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ افتخار چودھری کی جانب سے عمران خان کی ”لوچائلڈ“کے حوالے عدلیہ سے رجوع کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عوام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو سچا سمجھتے ہیں۔ افتخار چودھری کے بیانات اور ان کی حرکتوں سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ افتخار چودھری کی مثال ریحام خان جیسی ہے وہ ریحام ٹو ہیں اس سے پہلے ریحام ون فیل ہو چکی ہے اوراب ریحام ٹو بھی فیل ہو جائے گی ۔

مزید : قومی