عالمی سیاحتی مرکز دبئی میں دنیا کے طویل ترین افطار دستر خوان کا ریکارڈ قائم

عالمی سیاحتی مرکز دبئی میں دنیا کے طویل ترین افطار دستر خوان کا ریکارڈ قائم
عالمی سیاحتی مرکز دبئی میں دنیا کے طویل ترین افطار دستر خوان کا ریکارڈ قائم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے عالمی سیاحتی مرکز دبئی میں پولیس نے دنیا کا طویل ترین افطار دستر خوان قائم کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق افطار عام زاید کے عنوان سے دبئی صنعتی زون میں جبل علی کے مقام پر 6 کلو میٹر طویل افطار دستر خوان لگایا گیا اور افطاری کے لیے 12 ہزار 830 ملازمین کی خدمات حاصل کی گئیں۔اس موقع پر دبئی کے انسپکٹر جنرل پولیس میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد الشیخ زاید کی قابل قدر انسانی اقدار اور ان کے انسانیت نوازی کے جذبے عام کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امارات گذشتہ5سال سے بیرونی امداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

طویل ترین افطار دستر خوان کے موقع پر تقریب سے خطاب میں اس سرگرمی کے نگران میجر جنرل السلام سعید بن ھویدی الفلاسی نے کہا کہ افطار دستر خوان پرخدمات انجام دینے کے لیے دبئی پولیس کے250ملازمین کو بھی مامور کیا گیا جنہوں نے مسلسل 200 گھنٹے کی محنت سے یہ مشن مکمل کیا۔افطار سرگرمی کے وائس چیئرمین بریگیڈیئر یوسف العدیدی نے کہا کہ کھلی شاہراہ پر افطار دستر خوان بچھانے اور6 کلو میٹر طویل قطار لگانے کے باوجود ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی۔

مزید : عرب دنیا /Ramadan Page /Ramadan News