جمی کارٹر نے صدر ٹرمپ کو چین بارے تجربات سے آگاہ کیا

جمی کارٹر نے صدر ٹرمپ کو چین بارے تجربات سے آگاہ کیا

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹرنے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مکتوب کے ذریعے چین کے بارے میں اپنے تجربات،مشاہدات اور تاثرات سے آگاہ کیا۔94سالہ کارٹر نے اپنے اس خط کے بارے میں جارجیا کے مارنتھا بپٹسٹ چرچ میں آنے والے افراد کو بتایا انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انھیں فون پر بتایا ہے کہ ان کا خط مل گیا ہے،انہوں نے ٹرمپ کو بتایا کہ کئی معاملات میں چین امریکہ سے آگے نکل رہا ہے کیونکہ امریکہ نے گزشتہ برسوں کے دوران جنگوں پر ٹریلین ڈالر خرچ کیے ہیں جبکہ چین نے اتنی بھاری سرمایہ کاری ہائی سپیڈ ریل جیسے منصوبوں پر کی ہے،جس سے اس کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے،چرچ میں کارٹر کی آمد کا مقصد ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہ صحت یاب ہونے کے بعد ان کی اپنی آبائی ریاست جارجیا میں پہلی آمد تھی۔

مزید : عالمی منظر