چینی صدر شی کے نظریات کا مجموعہ شائع ہوگیا

چینی صدر شی کے نظریات کا مجموعہ شائع ہوگیا

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم بارے چین کے صدر شی جن پھنگ کے نظریات کا مطالعہ کرنے کیلئے رہنما اصول شائع اور ملک بھر میں تقسیم کردیے گئے ہیں۔صدر شی کے نظریات کا مجموعہ چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشر واشاعتنے مرتب کیاہے،جو 21ابواب اور تقریبا1لاکھ50ہزار کریکٹرز پر مشتمل ہے،ان نظریات سے چینی صدر شی جن پھنگ کے خیالات اور بنیادی اصول واضح ہوکر سامنے آتے ہیں،یہ مطالعہ کیلئے مواد پیش کرتے ہیں اور ان کے مشن کی حقیقی بنیادیں فراہم کرتے ہیں، یہ مجموعہ حال ہی میں تمام پارٹی ارکان کو پیش کردیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر