آرمینی فوج کی سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی،فائرنگ سے ایک آذری فوجی ہلاک

آرمینی فوج کی سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی،فائرنگ سے ایک آذری فوجی ہلاک

باکو(این این آئی)آذری محکمہ دفاع نے کہاہے کہ آرمینی فوج نے سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں الشان خلیل اوف نامی ایک آذری فوجی ہلاک ہو گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ایک بیان میں آذری محکمہ دفاع نے کہاکہ آرمینی فوج نے سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں الشان خلیل اوف نامی ایک آذری فوجی ہلاک ہو گیا۔ آذری دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی یہ خلاف ورزی اس وقت کی گئی ہے جب آذری اور آرمینی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہونے والی تھی ۔

بیان میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمے داری آرمینی حکومت پر ڈالی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر