یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں 60ایران نواز حوثی باغی ہلاک 

یمنی فوج کے ساتھ لڑائی میں 60ایران نواز حوثی باغی ہلاک 

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی جنوبی گورنری الضالع میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن اہم کمانڈروں سمیت 60 جنگجوؤں کوموت کے گھاٹ اتارنے کے ساتھ ساتھ کئی اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے ہیں۔ لڑائی میں باغیوں کی فوجی گاڑیاں اور دیگر اسلحہ کی بڑی مقدار تباہ ہوگئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الضالع میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں مارے جانے والے کمانڈروں کی شناخت محمد احمد صغیر الغیل المعروف ابو علی، علی احمد یحییٰ ملاح المقبول المعروف ابو سامی، علی احمد حسن الخولانی المعروف ابو سیف اور سلطان احمد یحییٰ الاجرش المعروف ابو زید کے ناموں سے کی گئی۔یمنی فوج نے کہاکہ اس نے شمال مغربی ضالع میں باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران حبیل، وادی الزبیریات، باجی، شخب اور حجر کے علاقے باغیوں سے آزاد کرالیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سرکاری فوج سلیم اور الفاخر جب کہ شمال میں ً قعطبہ ڈاریکٹوریٹ میں باغیوں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ لڑائی میں باغیوں کی فوجی گاڑیاں اور دیگر اسلحہ کی بڑی مقدار تباہ ہوگئی ہے۔

مزید : عالمی منظر