ستاروں کی روشنی میں آپ کا 11 جون منگل کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 11 جون منگل کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 11 جون منگل کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

11جون منگل۔ کاروباری امور میں توجہ کی ضرورت ہو گی۔ اندرون خانہ معاملات میں مصروف رہیں گے۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ بچوں کے معاملات خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔

ثور

11جون منگل۔ اپنے ساتھی کے ساتھ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ کیرئیر میں ترقی کا امکان ہے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی اہم مسئلے پر قابو پا سکیں گے۔

جوزا

11جون منگل۔ خفیہ امور کے سلسلے میں محتاط رہیں۔ وراثتی و قانونی امور میں مالی نقصان ہو سکتے ہیں۔ محتاط رہیں۔ خاص کر لین دین میں احتیاط برتیں۔ اس سے تعلقات کے بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

سرطان

11جون منگل۔ گھریلو و کاروباری معاملات بہتر طور پر طے کر سکیں گے۔ راستے کی کوئی رکاوٹ دور ہو سکے گی۔ دوسروں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

اسد

11جون منگل۔ کاروباری امور میں محتاط رہیں۔ ذاتی امور متاثر اور شریک کار کا تعاون نہ ہونے سے شرکتی امور بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ عزت و منزلت میں اضافہ ہو گا۔

سنبلہ

11جون منگل۔ بعض امور میں جذباتی ہونے کی کوشش نہ کریں۔ کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں۔

میزان

11جون منگل۔ جائیداد وغیرہ کی منتقلی کا کام ہو سکے گا۔ گھر کی مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ اپنے کاموں میں حوصلہ اور خوداعتمادی پیدا کریں۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

عقرب

11جون منگل۔ بعض معاملات میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے جس کا ازالہ بہت ضروری ہے۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ اپنے بعض مسائل کو حل کر سکیں گے۔

قوس

11جون منگل۔ ملازمت پیشہ افراد اپنی منصبی زمہ داریوں کو نبھاتے وقت مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ ملازمتی امور میں خاص احتیاط برتیں۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

جدی

11جون منگل۔ کاروباری مقاصد کے تحت سفر پیش آ سکتا ہے۔ ملازمتی و کاروباری مصروفیت کی وجہ سے سماجی پروگرام میں کچھ ردوبدل کریں گے۔ نئے پراجیکٹ کے متعلق احباب سے تبادلہ خیال کر سکیں گے۔

دلو

11جون منگل۔ کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے لیکن جلد ہی اس کو دور کیا جا سکے گا۔ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے۔ نئے لوگوں سے ملاقا ت ہو سکے گی۔ کسی وفد وغیرہ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

حوت

11جون منگل۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ معاشی پوزیشن بہتر ہو گی۔ والد سے خواہ مخواہ کے مسائل ہو سکتے ہیں۔ مثبت رویہ کے باعث مقاصد کے حصول میں کامیابی ممکن ہو سکے گی۔